Live Updates

پاک فوج بھارت کو بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے،ایاز میمن

جمعرات 24 اپریل 2025 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی پاکستان کے بانی ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں ہم اپنادفاع کرناجانتے ہیں،بغیر کسی شواہد کے الزام تراشی کرنا بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملہ خود بھارت نے کرایا ہے اور الزام پاکستان پرلگارہے۔

ہمیں بھارتی پروپیگنڈے یا الزامات کا ہر سطح پر مؤثر سفارتی جواب دینا چاہیے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیفنس آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان آرمی کو دنیا میں جو نفسیاتی برتری حاصل ہے اور جس طرح اس نے اس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی پیشہ وارانہ چابکدستی، مہارت اور برتری کا لوہا منوایا ہے اس سے پوری دنیا اچھی طرح جانتی ہے،بھارت نے پہلگام حملے کو خود کرایا ہے تاکہ وہ اپنی اوقات دکھاسکے سندھ طاس معاہدہ بھارت کا باپ بھی منسوخ نہیں کرسکتا،سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت اس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کر سکتا، اور اگر ایسا ہوا تو پاکستان عالمی بینک سے ثالثی عدالت کے لیے رجوع کرسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دیتارہاہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں،پاک فوج بھارت کو بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے بھارت بھول سکتاہے مگر پوری دنیا کو پتہ ہے کہ ابھینندن کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات