Live Updates

بھارتی الزامات مسترد، سینیٹ میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ جان لے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، سینیٹ اجلاس میں میں قرارداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 25 اپریل 2025 12:39

بھارتی الزامات مسترد، سینیٹ میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل 2025)بھارتی الزامات مسترد ،سینیٹ میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی،کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ جان لے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، قومی سلامتی نے کہا پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہوگا،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں معمول کی کارروائی معطل کی گئی۔

سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، سینیٹ میں قرارداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی۔اپوزیشن سمیت سینیٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی۔قرارداد کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسرمسترد کرتے ہیں، سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے 24 کروڑعوام کی لائف لائن ہے، واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سارک اسکیم کے تحت پاکستان میں موجود بھارتیوں کے ویزے منسوخ کردئیے ہیں۔ ویزہ معطلی کے فیصلے کا اطلاق سکھ یاتریوں پر نہیں ہوگا، اٹاری بارڈر بند کرنے پر پاکستان نے جوابی طور پر واہگہ بارڈر کو بند کیا۔سینیٹ میں اسحاق ڈار نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن میں موجود دفاعی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد کم کر کے 30 کرنے کا فیصلہ ہوا۔ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت سے تمام تجارت معطل کر دی ہیں، گزشتہ روز 26 ممالک کے سفیروں کو دفترخارجہ میں بریفنگ دی گئی، کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ جان لے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات