Live Updates

جنگ کی بیوقوفاناں باتیں کرنے کی بجائے بھارت بھوک سے مرتی اپنی عوام کا خیال کرے‘ رانا احمد عتیق انور

پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے ،مودی کسی بھول میں نہ رہے اسے اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا

جمعہ 25 اپریل 2025 16:50

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا احمد عتیق انور نے کہا ہے کہ بھارت عالمی دہشت گرد ہے پوری دنیا کے سامنے اسکا دہشت گردی کا خونی چہرہ عیاں ہوچکا ہے ، پاکستان کیساتھ جنگ کی بیوقوفاناں باتیں کرنے کی بجائے بھوک سے مرتی اپنی عوام کا خیال کرے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا خرم کے ڈیرہ پر سابق ناظم و چئیرمین بلدیہ مریدکے رانا ماجد نواز چوہدری انعام اللہ ورک رانا سمیر رانا جاوید آف جاتریکے کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے اور دفاع کرنا جانتا ہے مودی کسی بھول میں نہ رہے اسے اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ الزامات کی گیم کھیلی مگر اب اسکا خونی چہرہ دنیا دیکھ چکی پاکستان کیخلاف جارحیت کس سوچے بھی نہ اسے کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو ۔پاکستان ایٹمی قوت ہے اور دشمن کو جواب دینا جانتا ہے کیا اسے ابھی نندن یاد نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اس کی عوام کی دھڑکن پاک فوج کیساتھ دھڑکتی ہے پچیس کروڑ پاکستان اصل میں پاک فوج ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات