دریائے سندھ سے چھ نئے کینالز نکالنے کے خلاف وکلا برادری کا قومی شاہراہ پراحتجاجی دھرنا 8ویں روز بھی جاری

جمعہ 25 اپریل 2025 17:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)دریائے سندھ سے چھ نئے کینالز نکالنے کے خلاف وکلا برادری کا قومی شاہراہ پراحتجاجی دھرنا 8ویں روز بھی جاری ، روڈ بلاک، سندھ، بلوچستان، پنجاب جانے والی ٹریفک معطل، وکلا کی سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف نعریبازی ، دھرنے میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں کے وکلابرادری سمیت سول سوسائٹی ، سیاسی ، سماجی ،قومپرست جماعتوں، ٹریڈ ، لیبر و معزز شہریوں کی شرکت ، وکلابرادری سے اظہار یکجہتی ،کینالز فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام قومی شاہراہ (ببرلو)بائی پاس پر وکلابرادری کی بڑی تعداد نے دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا دیا اور سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف شدید نعریبازی کی وکلابرادری کی جانب سے دیئے جانے والے دوسرے روز بھی دھرنے کے باعث قومی شاہراہ مکمل بند ہوگئی اورقومی شاہراہ بند ہونے کے باعث دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہی ، قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئی جبکہ ڈرائیور سمیت مسافر شدید گرمی میں پریشان رہے کہ دھرنے کی قیادت کراچی بار کونسل کے صدر عامر وڈرائچ سمیتہائی کورٹ کے قربان علی ملانو،سکھر ڈسٹرکٹ بار کے شفقت رحیم،ظہیر بابر، ایڈوکیٹ سردار قربان کلوڑ و دیگر کررہے تھے جبکہ وکلابرادری سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں سیاسی،سماجی جماعتوں،سول سوسائٹی،شہریوںنے بھرپور شرکت کی دھرنے میں شامل شرکاکی جانب سے کینالز نکالنے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، دھرنے سے خطابات کے دوران وکلارہنما ، سیاسی ، سماجی رہنماں و معززین شہریوں کا کہنا تھا کہ 1991 واٹر معاہدے کی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،دریاو ں میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے ،نئی کینالز سے سندھ کی زمین بنجر ہونے کا خدشہ بڑھ جائیگا جب تک حکومت اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی تب تک احتجاج جاری رہے گا،دوسری جانب وکلاکے احتجاجی دھرنے کے باعث سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کندھ کوٹ، اور کشمور اضلاع میں عدالتی کاروائیاں معطل رہی جس کی وجہ سے سندھ ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سمیت ماتحت عدالتوں میں کیسوں کی سماعت نہ ہو نے کے برابر تھی۔