بھارت بوکھلاہٹ کا شکا ر پہلگام دہشتگردی کا پردہ چاک ہوگیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

شہادت ہمارے لئے عظیم سعادت ہے ملکی سلامتی کیلئے شہادت کے جذبے سے سرشار ہوکربھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹادینگے ،شاداب رضا نقشبندی

ہفتہ 26 اپریل 2025 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکا ر پہلگام دہشتگردی کا پردہ چاک ہوگیا،بھارت نے پانی کو روکنے کی کوشش کی تو بھارت الٹی گنتی شروع کرلے،بھارتی دھونس دھمکیوں میں آنے والے نہیں ملک کی سلامتی ودفاع کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائینگے ، شہادت ہمارے لئے عظیم سعادت ہے ملکی سلامتی کیلئے شہادت کے جذبے سے سرشار ہوکربھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹادینگے ،پاکستان کے عوام متحدہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ملک سے محبت اور اس کی سلامتی ودفاع کیلئے سب کچھ قربان کرنے کی ہمارے ابائو اجداد نے ہمیں گھٹی پلائی ہے ،اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی سلامتی کیلئے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ،پاکستان تا قیامت تک انشا اللہ قائم ودائم رہے گا ،غزوہ ہند کا آغاز قریب ہے اور بھارت واسرائیل کی بربادی ان کا مقدر ہے ،پاکستان نے بھارت کو شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات پیش کش کردی ،بھارت اپنی سازش کو چھپانے کیلئے حیلے بہانے تراش رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر طے شدہ متنازع علاقہ ہے ،کشمیری عوام کو حق خود اردیت دینا ہوگا ،مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل کرنے اور اس کو بھارتی فوجی کالونی بنانا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ظلم اور انصاف کا قتل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے مذہبی جنونیت اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا اور بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کیلئے مودی حکومت اسلام دشمن قوانین بناتی ہے ،مسلمانوں پر انڈیا میں بھی مقبوضہ کشمیر کی طرح زمین تنگ کی جارہی ہے ،بھارت جنونی اور دہشتگرد ملک بن چکا ہے عالمی ادارے بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے کر اس پر معاشی واقتصادی پابندیاں لگائیں۔