Live Updates

بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عرفان صدیقی

اتوار 27 اپریل 2025 01:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتے کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نریندر مودی مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک اور فلسطین اور غزہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے یا ڈیم بنانے کی کوئی بھی کوشش جنگ کے مترادف ہوگی اور اس کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات