Live Updates

بھارتی آبی جارحیت کے خلاف راجن پور میں ’’بھارت مردہ باد ریلی‘‘نکالی گئی

سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بھارتی وزیر اعظم مودی کا یہ احمقانہ اقدام ہے،ڈپٹی کمشنر

اتوار 27 اپریل 2025 12:25

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف شہر راجن پور میں ’’بھارت مردہ باد ریلی‘‘کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق، ڈی پی او فاروق امجد، ایم پی اے سردار عبدالعزیز عرف جگن خان دریشک، سردار یوسف خان ، کمانڈنٹ بی ایم پی قاسم گل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفات اللہ خان ، پرنسپل ڈی پی ایس نوید انجم،نواب محمد راشد اور مشتاق رضوی کے علاوہ ضلعی افسران نے کی احتجاجی ریلی ختم نبوت چوک سے شروع ہوئی اور کچہری چوک پر ختم ہوئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بھارتی وزیر اعظم مودی کا یہ احمقانہ اقدام ہے جبکہ عالمی قوانین کے مطابق پاکستان کو دریائے سندھ پر مکمل حق حاصل ہے پاکستان بھارتی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جبکہ پاکستانی بھی زندہ قوم ہیں اور متحد ہیں بھارت کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہے ہماری پاک افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے پاکستانی حکومت ملکی سالمیت اور قومی بقا پر کوئی آنچ نہیں انی دے گی اور ہم پاکستان کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے احتجاجی ریلی میں علما کرام وکلا ، خواتین اور صحافیون ،طلبہ،تاجر برادری سمیت سیاسی سماجی عمائدین اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے بھارتی آبی جارحیت نامنظور ، نامنظور ،بھارت مردہ باد ،مودی سرکار پر لعنت بے شمار کے علاوہ پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور بھارتی آبی جارحیت کی بھرپور مزمت کی گئی ریلی کے اخر میں سفیر امن قاری محمود قاسمی نے ملک و قوم کی سلامتی اور پاک افواج کہ فتح و کامرانی کے لیے خصوصی دعا کرائی -
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات