Live Updates

پاکستان سپر لیگ 10 کے میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

براڈ کاسٹرز کی درخواست پر میچز ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دو میچز کا شیڈول تبدیل

اتوار 27 اپریل 2025 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، براڈ کاسٹرز کی درخواست پر میچز ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہوگا جبکہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ اب 11 مئی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو ملتان اسٹیڈیم میں دن میں کھیلا جانے والا میچ اسی دن ہوگا۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت نے اپنے ممالک میں موجود مخالف ملک کے لوگوں کے ویزے منسوخ کردیئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے ویزوں کی منسوخی کے بعد پی ایس ایل براڈ کاسٹرز میں شامل بھارتی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔بھارتی عملے کے جانے کے باعث براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات