Live Updates

خیبرپختونخوا میں سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی

زلزلے سے لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ، کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کی تلاوت کرتے رہے

اتوار 27 اپریل 2025 17:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)ضلع سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر ایکٹر پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔میڈیا روپرٹ کے مطابق اتوار کی سہ پہر ضلع سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نجی ٹی وی نے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ آج 4.4 شدت کے زلزلے نے سوات اور ملحقہ علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کی گہرائی 185 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندو کش میں تھا۔

زلزلے سے لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کی تلاوت کرتے رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوات کے کسی بھی حصے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی سوات اور مینگورہ میں زلزلہ آیا تھا ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلیکی زیرزمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

جیولوجیکل انجینئر محمد ریحان کے مطابق پاکستان تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں؛ عرب، یوریشین اور انڈین پلیٹ پر واقع ہے جس کی وجہ سے ملک کے اندر پانچ سیسمک زون بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ 19 اپریل کو، خیبرپختونخو ا اور پنجاب کے مختلف حصوں بشمول پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور، میں دو ہفتوں میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اس کی وجہ افغانستان-تاجکستان کی سرحدی علاقے کے قریب آنے والا 5.9 شدت کا زلزلہ تھا۔

پاکستان میں فروری کے دوران کم شدت کے تقریباً 20 کم زلزلے آئے، ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ اس طرح کی معمولی زلزلے کی سرگرمیاں ٹیکٹونک پلیٹوں کے اندر جمع ہونے والی توانائی کو مسلسل خارج کر کے زیادہ شدت کے زلزلوں کو روکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ہمالیائی خطے میں بڑی شدت کا زلزلہ تقریباً ہر 100 سال کے بعد آتا ہے، خطے میں آخری بڑے زلزلے 2005 اور 2015 میں آئے تھے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات