Live Updates

بھارت نے کہا پانی بند کریں گے الٹا پانی کھول دیا، کھئیل داس کوہستانی

اتوار 27 اپریل 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ بھارت نے کہا کہ پانی بند کریں گے لیکن الٹا پانی کھول دیا، بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

کٹاس راج میں اقلیتی یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ اپنی سیاست کیلئے جنگی عزائم اور مذہب کا استعمال مودی کا طرز عمل ہے، اس نے بھارت کو بند گلی میں کھڑا کر دیا ہے۔کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان کیں، جعفر ایکسپریس میں ہمارے 28 شہری شہید ہوئے، ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہیں لیکن ہم نے الزام نہیں لگایا۔وزیر مملکت نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور آج بھی کھلا ہوا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات