Live Updates

uمرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کی مجلسِ شوری وعاملہ کا اجلاس

اتوار 27 اپریل 2025 22:30

nکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کی مجلسِ شوری وعاملہ کا اجلاس مرکز اہلحدیث جامعہ سلفیہ دعو الحق ائیرپورٹ روڈ وئٹہ میں سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان و امیر صوبہ بلوچستان ڈاکٹر مولانا علی محمد ابوتراب کی زیر صدارت، اور صوبائی ناظم اعلی مولانا ڈاکٹر علی جان بلوچ کی زیر نظامت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں نائب امیر مولانا عبدالرزاق خارانی، نائب امیر و سیکرٹری اطلاعات مولانا عصمت اللہ سالم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی سمیع اللہ، حاجی عطا اللہ کھوسہ ، مولانا عطا محمد کاکڑ ،مولانا مسعود احمد پانیزئی مولانا حزب اللہ عثمانی، پروفیسر اسداللہ زہری ، حافظ خلیل احمد، مولانا سعید احمد تگرانی ودیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابقہ کارکردگی رپورٹ، تنظیمی دورے، موجودہ سیاسی صورتحال ودیگر اہم تنظیمی وسیاسی امور زیر بحث آئیں ۔

اجلاس میں تمام اراکین شوری نے نومنتخب صوبائی امیر مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب، اور نومنتخب صوبائی ناظم اعلی مولانا ڈاکٹر علی جان بلوچ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، بعد ازاں صوبائی امیر نے اپنء دستوری اختیار اور ساتھیوں کی مشاورت سے تشکیل کردہ صوبائی کابینہ کا اعلان کیا ۔ جس کے مطابق سینئر نائب امیر مولانا عبدالرزاق خارانی، سینئر نائب ناظم اعلی مفتی سمیع اللہ، ناظم مالیات عبدالرحمن انصاری، نائب ناظم مالیات مسعود احمد، ناظم اطلاعات ونائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم، نائب ناظم اطلاعات مولانا عطا محمد کاکڑ، ناظم تعلیم وتربیت مولانا حزب اللہ عثمانی، نائب مولانا سعید احمد تگرانی، ناظم تبلیغ مولانا محمد یوسف اواب، نائب ناظم تبلیغ مولنا محمد عمیر کاکڑ، نائب امیر حاجی عطا اللہ کھوسہ، نائب امیر مولانا حافظ محمد یوسف خضداری، نائب ناظم اعلی محمد مکی کھوسہ، ودیگر شامل تھی اجلاس میں صوبہ بلوچستان میں موجودہ امن وامان کی مخدوش صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رہنماں کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن وامان کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے، جو ہم سب کیلئے ایک لمحہ فکریہ ھے، صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

اجلاس میں آئے روز علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا، اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام کو قابل مذمت عمل قرار دیا ۔اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کی میزبانی میں کوئٹہ میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو، جس میں امن وامان کی موجودہ صورتحال ، دینی مدارس و علما کے تحفظ، پرامن سیاسی و مذہبی رہنماں کی بے جا گرفتاری پر بحث ہو۔

اجلاس میں صوبہ اکثر اضلاع سے ذمہ داران نے شرکت کی ضلع کوئٹہ سے ، مولانا حزب اللہ عثمانی، مولانا امین اللہ، شیخ الحدیث مولانا اسد اللہ سھل مولانا عبدالقاھر مینگل،مولانا نورالحق ضلع زیارت سے مولانا عطا محمد کاکڑ ، ڈاکٹر محمد سرورکاکڑ ، کشمیرخان سارنگزئی ضلع خضدار سے حافظ خلیل احمد، پروفیسراسد اللہ زھری حافظ عتیق الرحمن سلفی، چمن سے حاجی حمداللہ،مفتی سمیع اللہ ، ضلع پشین سے مولانا مسعود احمد مولانا عبدالقیوم مولوی عبدالاحد ، حاجی اللہ داد ، ضلع لورلائی سے مولوی عبدالمتین ، حافظ احمد جان ضلع صحبت پور سے مولانا محمد مکی، حاجی عطا اللہ کھوسو قاری عبداللہ، ڈیرہ بگٹی سے مولوی عبدالحمید بگٹی ضلع خاران سے مولانا عبدالرزاق خارانی اور حاجی مولانا محمد اقبال، ضلع واشک حافظ فیض الحق مولانا سیف اللہ، کچلاک سے مولانا محمد اعظم، سیف الدین، سمیت ضلع کوئٹہ سے علما مشائخ آئمہ وخطبا نے بھرپور شرکت کی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات