Live Updates

بھارتی فوج کو پنجاب سے پاکستان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گروپتون سنگھ پنن

اتوار 27 اپریل 2025 22:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) خالصتان موومنٹ کے رہنما گروپتون سنگھ پنن نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گروپتون سنگھ پنن نے امریکہ سے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم بھارتی فوج کو پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے پنجاب سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم کروڑوں سکھ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم سب پر عیاں ہے۔پنون نے کہا کہ وہ مودی، اجیت ڈوول، امیت شاہ اور جے شنکر کو بین الاقوامی قانون کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے پہلگام میں اپنے ہی سیاحو ں کو قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد سیاسی فائدے اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات