Live Updates

ہم وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں: اوور سیز پاکستانیز

پیر 28 اپریل 2025 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) قومی سطح پر اوورسیز کنونشن تعمیر وترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی طرف سے تارکین وطن کی غیر مشروط حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں، تارکین وطن کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام' میرپور ائیر پورٹ اور میڈیکل کالجز میں کوٹا مختص کرنے کے دیرپا نتائج نکلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار آسٹریلیا اور امریکہ سے متعلق اورسیز کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات رضوان خالق ، عامر امان ، عاطف نذر اور عاطف حبیب نے ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم احمد ملک سے گفتگو میں کیا۔ رضوان خالق ، عامر امان ، عاطف نذر اور عاطف حبیب نے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور آرمی چیف سے درخواست کی کہ وہ تارکین وطن کو آئی ٹی' آئل انسڈسٹریز اور گوادر ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں کے میگا پراجیکٹ سے منسلک کریں انشاء اللہ اووسیزز پاکستانی ملک وقوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اور دیگر حکومتی زعما اورسیز پاکستانیوں سے متعلق رابطہ مضبوط کریں تاکہ زرترسیلات مسلسل بڑھتی رہے۔ یادد رہے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنسز کے پہلے سیشن کے طلباء گروپ پاکستان آسٹریلیا ، امریکہ اور کینیڈا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔ ملاقات کے دوران پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات