Live Updates

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن عالمی یوم مزدور شایان شان طور پر منائیں گے

پیر 28 اپریل 2025 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان ملک بھر میں عالمی یوم مزدور کو شایان شان طور پر منائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جلسوں میں 1886 کے شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ صورتحال میں محنت کشوں خصوصاً بلدیاتی محنت کشوں کو درپیش مسائل کو بھی اجاگر کرتے ہوئے بھرپور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک نوید اعوان صوبہ کے پی کے میں واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپینیز کے ملازمین کے ڈپیوٹیشن الاونس کی بندش ،کمپنی کیڈر ملازمین کو مستقل نہ کرنے سمیت دیگر اہم مسائل پر 30 اپریل سے کام چھوڑ ہڑتال کرکے اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

صوبے بھر کے تمام واٹر اینڈ سینیٹیشن اداروں میں بھی کام چھوڑ ہڑتال شروع کی جائے گی۔ مرکزی جنرل سیکریٹری نصیر الدین ہمایوں ملک گجرانوالہ میں مزدور ایکشن کمیٹی کی سربراہی کرتے ہوئے یکم مئی کوبختیار لیبر ہال میں گجرانوالہ کی تمام مزدور تنظیموں کے مشترکہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

بعدازاں جی ٹی روڈ سے ریلی نکالی جائے گی۔ حکومتی ظلم وجبر اورغیر قانونی اقدامات ،مہنگائی، بیروزگاری، جبری مشقت، لیوانکیشمنٹ ،پینشن اصلاحات،17 ا قانون کی بحالی اور پرائیوٹائزیشن اورطغیر قانونی اتھارٹیوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ کراچی میں مرکزی چیئرمین سیدذوالفقار شاہ کراچی کے ٹاونز ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز میں تاخیر، سینیارٹی پر پرموشنز، اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل،ریٹائرمنٹ واجبات کی عدم ادائیگی۔

علاج معالجے کی سہولتوں کی عدم فراہمی ،پینشن میں ماہوار اضافے،ریسٹوریشن آف پینشن کی سہولت کی عدم فراہمی،فائرفائٹرز کے اوور ٹائم کے واجبات کی ادائیگی سمیت اہم مسائل پر 30 اپریل کو صبح گیارہ بجے کے ایم سی ہیڈ آفس میں احتجاج کرکے یوم مزدور منائیں گے۔ چاروں صوبوں کے بلدیاتی اداروں میں یوم مئی پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ یکم مئی کو این آئی آر سی کی جانب سے ملک گیر مزدور تنظیموں کی اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی نمائندگی مرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ اور صوبائی چیئرمین پنجاب غلام محمد ناز صدراتی تمغہ امتیاز کرینگے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات