Live Updates

انجمن تاجران صوابی کے زیر اہتمامِ یاسر خان کی قیادت میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبا کی پاکستان زندہ باد ریلی

پیر 28 اپریل 2025 19:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) انجمن تاجران صوابی سٹی کے زیرِ اہتمامِ صدر یاسر خان کی قیادت میں جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبا نے بھی پاکستان زندہ باد ریلی نکالی، تاجران کی ریلی میں ضلع صوابی کی سیاسی جماعتوں کے زعما ,سماجی تنظیموں کے نمائندوں ,علما اکرام اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکا نے صوابی شہر کے مختلف علاقوں میں پر امن ریلی نکالی , پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے آور ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے و بینرز تھامے تھے جس پر پاکستان کی سالمیت و پاک آفواج کی جرات کو سلام جیسے نعرے لکھے تھے ,ریلی کے شرکا نے صوابی کی کرنل شیر چوک میں شرکا ریلی سے انجمنِ تاجران صوابی سٹی کے صدر یاسر خان ,جنرل سیکرٹری طاھر باچا ,یوسف علی اور دیگر نے گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے ,سندھ طاس محایدے سے روگردانی و پانی بند کرنے کی دھمکی سمیت بین القوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہے , ہم جنگ کے خلاف ہیں لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس کا بھرپور جواب دینگے ,پاک افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے دنیا واقف ہے , ہماری فوج سرحدوں کی حفاظت اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔

(جاری ہے)

مودی سرکار ہوش کے ناخن لیں، منفی پروپیگنڈے بند کرے اور خطے کے امن کو برباد نہ کرے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اسے میلی انکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات