Live Updates

سی این این کے سروے میں عمران خان کی 90 فیصد مقبولیت کا دعویٰ جھوٹا نکلا

پیر 28 اپریل 2025 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے پاکستان میں 90 فیصد مقبول ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی این این نے تصدیق کی ہے کہ اس نے وائرل پوسٹس میں بیان کردہ سروے نہیں کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں سوشل میڈیا صارفین اس دعوے پر یقین کرتے نظر آئے کہ سی این این نے ایک حالیہ سروے کیا ہے جس کے مطابق جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت 90 فیصد ہے، تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔

مذکورہ پوسٹ کے مطابق 17 اپریل کو ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارف نے پوسٹ شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ سی این این نے عمران خان کی مقبولیت سے متعلق سروے کیا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ اس ٹویٹ کو وائرل کریں، ’CNN کے حالیہ سروے کے مطابق، عمران خان کی مقبولیت 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹ میں سی این این کا لوگو اور متن پر مشتمل ایک گرافک بھی شامل تھا۔

مذکورہ پوسٹ کو 86 ہزار سے زیادہ بار دیکھا گیا، 5 ہزار سے زائد مرتبہ دوبارہ پوسٹ کیا گیا جبکہ 11 ہزار سے زیادہ بار لائیک کیا گیا۔امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ سی این این نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان میں مقبولیت سے متعلق ایسا کوئی سروے نہیں کیا ہے۔سی این این نے ایک تحریری جواب میں ’جیو فیکٹ چیک‘ کو تصدیق کی کہ اس نے وائرل پوسٹس میں بیان کردہ سروے نہیں کیا ہے۔مزید برآں، سی این این کی ویب سائٹ یا اس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا کسی آن لائن پلیٹ فارم پر بھی اس طرح کے سروے کا کوئی ثبوت یا ذکر موجود نہیں ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات