Live Updates

اسحق ڈار کا قطری وزیراعظم سے رابطہ، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا

قطری وزیراعظم کا ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت ، سفارت کاری کی اہمیت پر زور

پیر 28 اپریل 2025 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے قطری وزیراعظم ووزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے رابطہ کرکے بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیاہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحق ڈار نے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم کو بھارت کے بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کی توثیق کی جبکہ فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطوں اور مشاورت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات