Live Updates

بلاول بھٹو سے رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی ملاقات

متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے موقف کا اعادہ

منگل 29 اپریل 2025 03:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سید نوید قمرسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ متنازع کینالوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت فیصلہ قابل تحسین ہے۔امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امیدوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی تو پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات