
حج پروازوں کا آغاز ،اسلام آباد، لاہور ، کوئٹہ سے پروازیں روانہ ، اسلام آباد سے عازمین کووفاقی وزیر مذہبی امور ، سعودی سفیر ، پی آئی اے کے سی ای او نے رخصت کیا
منگل 29 اپریل 2025 10:50
(جاری ہے)
پی آئی اے تقریبا 35200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گا۔
پہلے مرحلے میں حجاج کرام کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لئے روانہ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں جدہ جائیں گی۔پی آئی اے پاکستان کے 6 بڑے شہروں اسلام ااباد ، کراچی ، لاہور ، پشاور ، ملتان ، اور کوئٹہ سے براہ راست حج پروازیں آپریٹ کرے گی۔اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر سعودی حکومت کے اشتراک سے طریق مکہ (روڈ ٹو مکہ)کی سہولیات دستیاب ہوں گی جس سے حجاج سعودی امیگریشن پاکستان سے کروا کے جائیں گے۔پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہو گا اور 10 جولائی کو اختتام پذیر ہوں گی۔حج پروازوں کے آغاز کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے موقع پر عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ آج اس مقام پر موجود ہونا میرے لئے فخر کا مقام اور انتہائی اعزاز کی بات ہے، آج ہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سےاللہ کے مہمانوں کو حج پرواز کے ذریعے حجاز مقدس روانگی کے لئے الوداع کر رہے ہیں۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ عازمین حج حجاز مقدس میں اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں، سعودی قوانین اور ثقافت کا خیال رکھیں، میں خود بھی جلد سعودی عرب جاکر حج انتظامات کا جائزہ لوں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے درمیان موجود رہ کر ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام بروئے کار لاؤں گا،سعودی حکومت نے مجھے وی آئی پی حج کی سہولیات دینے کا کہا لیکن میں نے اپنے ملک کے حجاج کرام میں رہنے کو ترجیح دی۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس بار حج انتظامات سابقہ ادوار سے بالکل مختلف ہوں گے اور آپ کو اس کا فرق واضح نظر آئے گا،محدود وسائل کے باوجود کوشش کی کہ عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ میں حج آپریشن اور انتظامات کی بذات خود نگرانی کروں گا اور مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کروں گا،ہر حاجی کو سم دی جارہی ہے، جس میں ایپلی کیشن موجود ہے،منٰی میں راستہ بھولنے کی صورت میں ایپ کی مدد سے رہنمائی لی جا سکے گی۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ حاجیوں سے درخواست ہے کہ وہ وہاں جاکر ملکی سلامتی کیلئے دعا کریں کیونکہ دعائیں بہت سے راستے کھول دیتی ہیں۔عازمین حج اللہ کے حضور جہاں اپنے اور اپنے عزیز و اقارب کے لئے دعا کریں گے وہاں خصوصی طور پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کریں، اس سال اسلام آباد اور کراچی سے 50 ہزار سے ذائد عازمین روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے،روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن کا تمام عمل پاکستان میں مکمل کیا جائے گا،کوشش ہوگی ہے آئندہ سال پاکستان کے مزید شہروں سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ بہترین انتظامات پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکر گزار ہوں۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.