Live Updates

فلسطین پر اسرائیل کی دہشت گردی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری

منگل 29 اپریل 2025 13:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)فلسطین پر اسرائیل کی دہشت گردی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، دنیا کو پرامن بنانے کے لیے فلسطین کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔ اسرائیل کی انتہا پسندی سے پورے خطے کا امن و امان خطرے میں ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے جامع مسجد المدنیہ،حمزہ ٹاؤن سے نکالی گئی''صدائے فلسطین ریلی '' کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی یہ جنگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت غیر آئینی،غیر اخلاقی،غیر جمہوری اور غیر انسانی ہے، عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا فوری نوٹس لے، او ائی سی عرب لیگ اور سعودی عرب کو چاہیے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی اور بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں، فلسطین اور غزہ میں خوراک پانی ادویات اور خردونوش کی کمی ایک دوسرے بڑے انسانی المیہ کو جنم دے سکتی ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر فلسطین کے پرامن حل کے لیے جدوجہد تیز کریں، فلسطین پر اسرائیل کو اپنا غاصبانہ قبضہ فوری طور پر ختم کرنا چاہیے اور دنیا کو امن کی طرف جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

پاکستان،سعودی عرب، ترکی، ایران کو چین روس سمیت دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل کی جنگی اور مذہبی انتہا پسندی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اسرائیل کا جنگی جنون دنیا کے امن کے لیے کسی صورت بھی بہتر اور اچھا نہیں ہے،دنیا بھر کے معتبر ممالک اور شخصیات کو چاہیے کہ اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالتے ہوئے اس کی فوری جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کریں، دنیا واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے ایک طرف مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور دوسرے انتہا پسند اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کی جارحیت انتہا پسندی اور دہشت گردی کو کسی صورت درست قرار نہیں دیا جا سکتا اقوام عالم کو چاہیے کہ دنیا کا امن تباہ ہونے اور تیسری جنگ کے آغاز کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات