
سی ٹی ڈی نے زیارت میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی،7 دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، حکام
فیصل علوی
منگل 29 اپریل 2025
11:51

(جاری ہے)
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ کارروائی بلوچستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے عزم اور عملی اقدامات کی ایک اور نمایاں مثال ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکورٹی فورسز کے پاک افغان بارڈ پر ز پرکامیاب فالو اپ آپریشنزمیں مزید17خوارجی ہلاک کر دئیے تھے۔ہلاک شدہ خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیاتھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب، حسن خیل اور اس کے گردونواح میں پاکستان اورافغانستان سرحد کے ساتھ ایک منظم آپریشن کیا گیاتھاجس کے دوران مزید17دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیاگیاتھا۔ہلاک ہونے والے خوارجی اپنے غیر ملکی آقاوں کے اشارے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میںسرگرم تھے جنہوں فورسزنے نہایت مہارت سے نشانہ بنا کر ان کاخاتمہ کر دیاتھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان پر گزشتہ تین دن جاری رہنے والے انسداد دہشت گردی آپریشن میں مارے جانے والے خوارج کی مجموعی تعداد 71 ہو چکی تھی۔آئی ایس پی آر کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم تھے۔ سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔سیکورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ ملک کی سرحدوں کے تحفظ، امن، استحکام اور پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم تھے اور ہر قیمت پر دشمن عناصر کا قلع قمع جاری رکھیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.