Live Updates

اسحاق ڈار کا قطر کے وزیر اعظم اوروزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے قطر کے وزیراعظم ووزیر خارجہ کوبھارت کے بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات اورپاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 29 اپریل 2025 15:55

اسحاق ڈار کا قطر کے وزیر اعظم اوروزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل 2025)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر اعظم اوروزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے رابطہ کرکے انہیں بھارت کے بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا،ترجمان دفتر کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم ووزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ میں انہیںپاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور خطے کی بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت اور سفارت کاری سمیت علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناءنائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے یو اے ای کے ہم منصب سے فون پر بات کی جس میں بھارتی الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے مو¿قف سے آگاہ کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے وزراءخارجہ سے رابطہ کرکے انہیں بھارتی الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، مصر، قطر اور آزربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھ یپاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب کے مابین ٹیلیفونک رابطہ کیاتھا۔چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کیلئے حمایت کا اعادہ کیاتھا۔

پہلگام واقعہ پر چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ چینی وزیر خارجہ پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کیلئے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔چینی وزیر خارجہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اقوام کی مشترکہ ذمہ داری تھی۔

وانگ یی نے پاکستان کے معقول سیکورٹی خدشات پرچین کی حمایت کا بھی اظہار کیاتھا۔ چینی وزیر خارجہ پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا تھا۔چینی وزیر خارجہ نے خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کیلئے اسلام آباد کی حمایت کا وعدہ کیاتھا۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا تھا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات