
ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں کم لاگت اور محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے ،شزہ فاطمہ خواجہ،سرمایہ کاروں کا پاکستان میں 70کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
منگل 29 اپریل 2025 17:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیج ہے، حکومت کے دانشمندانہ اقدامات کے باعث گزشتہ نوماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کیش لیس ٹرانزیکشن پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جس سے ملک میں معاشی انقلاب لانے میں مدد ملے گی، حکومت ملک بھرمیں ٹیکنالوجی کے شعبہ سے منسلک ہر فرد کو سہولیات تک رسائی یقینی بنانے کےلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز قائم کررہی ہے، اس سے سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے 25 سافٹ ویئرز ٹیکنالوجی پارکس قائم کئے ہیں جن میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو براڈ بینڈ سمیت دیگر سہولیات رعایت پر فراہم کی جارہی ہیں ،ملک بھرمیں 1900سٹارٹ اپس فعال کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال انٹرنیٹ کے استعمال میں 25فیصداضافہ ہوا ہے، یو ایس فنڈ نے 800گائوں میں ہزاروں کلومیٹرز آپٹک کیبل بچھائی ہے جس سے لاکھوں لوگوں کی انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فور جی اور فائیو جی براڈ بینڈ کی توسیع کےلئے 500میگاہرٹز سپیکٹرم دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں تربیت دی گئی ہے، افرادی قوت اورڈیجیٹل انفراسٹرکچر تک آسان رسائی سمیت دیگر اقدامات کے تحت مساوی مواقع کے باعث آئی ٹی برآمدات کو فروغ ملا ہے، گزشتہ سال پاکستان کو کم لاگت اور مسابقتی ملک کے طور پر فوقیت دی گئی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان آئی ٹی کا مرکز بنے گا۔ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما ال یحیی ٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شامل ہونا انتہائی اعزاز کی بات ہے، دنیا بھر سے ایک ہزار سے زیادہ سرمایہ کار اختراعی اور پالیسی ساز ایک چھت کے نیچے جمع ہیں پاکستان کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل اورعالمی قیادت کا یہ سنہرا دور صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جہاں عزائم جدت اور مواقع ملتے ہیں ، ڈیجیٹل تبدیلی اب کوئی رجحان نہیں ہے یہ ایک انقلاب ہے جو معیشتوں کو نئی شکل دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو 2030 تک عالمی جی ڈی پی میں 10 سے 11 ٹریلین ڈالر کا اضافی حصہ ڈالنا چاہیےلیکن یہ تبدیلی معیشتوں سے بڑھ کر قیادت کے عزم اور اپنی تقدیر اور ایک جڑی ہوئی دنیا کو متعین کرنے کی صلاحیت کے بارے میں ہے ، ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم کے انعقاد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے ،وہ اپنے لوگوں کی صلاحیتوں کو ترقی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی 142 ملین سے زائد براڈ بینڈ صارفین ہیں ، صرف پانچ سالوں میں سمارٹ فون کی رسائی 65 تک تقریباً دگنی ہو رہی ہے اور 2024 میں آئی ٹی کی برآمدات میں 3.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہو رہا ہے یہ صرف اعداد و شمار ہی نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے عزم کی عکاسی بھی ہیں ہمیں سرمایہ کاری کے عزم کو مضبوط کرنا ہے اور ترقی کے عمل کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاری کو اسٹریٹجک شعبوں جیسے کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈیجیٹل سروسز انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی میں شامل کرکےنہ صرف اپنی معیشت کو جدید بنا رہا ہے بلکہ اس کی ڈیجیٹل خودمختاری اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اپنی اقدار اور وژن پر تعمیر کردہ مستقبل کی تشکیل پر زور دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر کریں جس میں ڈیزائن اور خودمختاری کے ذریعے لچکدار مواقع شامل ہوں ،وژن اتحاد اور عزم سے یہ سب کچھ ممکن ہے ۔ اس موقع پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں 70کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ’’پاشا‘‘ کے سجاد سید کی طرف سے اپنے شراکت داروں کے ساتھ 600 ملین ڈالرکی نمایاں سرمایہ کاری کے اعلان سمیت غیرملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں تقریبا 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔\932
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.