Live Updates

پنجاب یونیورسٹی کے طلبا الائنس کے دھرنا اور ان کے جائز مطالبات کے حمایت کا اعلان کرتے ہیں، راحب بلیدی ایڈووکیٹ

منگل 29 اپریل 2025 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین راجب خان بلیدی ایڈووکیٹ، چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللہ خان کا کڑ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبا الائنس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا اور ان کے جائز مطالبات کے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء مارشل لاء کے بعد سے پاکستان میں طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کر دی ہے طلبا تنظیموں کے اوپر پابندیوں کی وجہ سے ملک میں حقیقی معنوں میں کوئی لیڈر پیدا نہیں ہو پارہا ہے ضیاء مارشل لاء کے پیداوار پنجاب حکومت نے پنجاب یونیورسٹی کے طلبا پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا طلبا کو زبردستی ہاسٹلوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے گزشتہ دنوں طلبا کے پر امن ریلی پر پولیس نے تشدد کر کے کئی طلبا کو زخمی کیا بیان میں کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے طلبا تنظیموں ملک کے اندر آئین و قانون کی بالا دستی جمہوریت کیلئے ان کا مثالی جد وجہد رہا ہے طلبا نے ہمیشہ سامراجی قوتوں کے خلاف آمریت کے خلاف تاریخی جد وجہد کی ہے بیان میں پنجاب کے جعلی مینڈیٹ سے بنے والی حکومت طلبا جد وجہد کے سامنے ریت کا دیوار بن جائے گی بیان میں کہا کہ پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلبا کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے بلوچستان کے طلبا کو ہاسٹلوں سے بیدخل کیا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پنجاب طلبا تنظیموں کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات