Live Updates

متنازعہ کینالز منصوبے کے مسترد ہونے پرفریال تالپور کی سندھ کے عوام کو مبارکباد

منگل 29 اپریل 2025 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) متنازعہ کینالز منصوبے کے مسترد ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے پوری قوم کو خصوصی طور پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

محترمہ فریال تالپور نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کردیا کہ جمہوری انداز میں اپنی آواز بلند کرنا ہی اصل راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں حکومت سندھ نے ہمیشہ اصولوں پر کھڑے رہ کر اپنے حق کی آواز بلند کی ہے۔محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ آج سندھ کے عوام کی استقامت نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، اور سندھ کے حق کے لیے اٹھنے والی آواز پورے ملک کے محروم طبقات کے لیے امید کا پیغام ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہر محاذ پر عوامی حقوق کا دفاع کرتی رہے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات