Live Updates

قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہی:جے یو آئی (س)

و طن عزیزکی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستانی قوم متحد ہے مودی تو کیا کوئی بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ٰ مو دی یاد رکھے پاک فوج کسی بھی قسم کے حملے یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں

منگل 29 اپریل 2025 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، و طن عزیزکی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستانی قوم متحد ہے مودی تو کیا کوئی بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، مو دی یاد رکھے پاک فوج کسی بھی قسم کے حملے یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے،پاکستان اقوام متحدہ ، او آئی سی کا فوری اجلاس بلا کر بھارتی اقدامات سے عالمی دنیا کو آگاہ کرے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات