Live Updates

پیپلز پارٹی عوامی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتی، ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی

منگل 29 اپریل 2025 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سندھ اسمبلی کے رکن اور حکومت سندھ کے پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی نے دریائے سندھ پر متنازعہ کینالز منصوبہ ختم ہونے پر پوری سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس تاریخی کامیابی کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت، خصوصا صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ ادی فریال تالپور، بی بی آصفہ بھٹو زرداری، اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے سر باندھا۔

ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوامی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتی۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے متنازعہ کینالز منصوبہ ختم ہوا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی نے کہا کہ آج کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف حکومت سندھ بلکہ پوری سندھ کی فتح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر فورم پر دریائے سندھ اور سندھ کے عوام کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ انہوں نے سندھ بھر کی اقلیتی برادری کی جانب سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کرتی آئی ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات