Live Updates

سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو حکومت نے ختم کر کے اپنی حکومت بچائی ہے،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل

منگل 29 اپریل 2025 19:25

`حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو حکومت نے ختم کر کے اپنی حکومت بچائی ہے کیونکہ وہ جانتے تھے سندھ کی باشعور عوام نوجوانوں بچوں بوڑھوں اور خواتین وکلا برادری نے جس طرح شدید گرمی اور سخت موسم کی پرواہ کیے بغیر چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں اپنے حق کے لیے بے مثال احتجاج کیا جس کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہو سکی انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کی منظوری دینے والوں کو یہ علم ہی نہیں تھا کہ سندھ کی عوام کا اس طرح کا رد عمل ائے گا جو انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا بلا اخر حکومت نے فارم 47 پر قائم اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ واپس لے لیا جو کہ سندھ کی عوام کی خواہش کے مطابق حل ہوا جس پر سندھ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوے انہوں نے کہا کے عوام کی تاریخی جدوجہد کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہوئی حکومت اقتدار کے نشے میں ایسے فیصلے نہ کریں جس سے ملک میں انتشار برپا ہو ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری سرحدوں پر جو جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہو کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے پوری قوم اور حرجماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے ہمیں یہ اعتماد اور بھروسہ ہے کہ افواج پاکستان مادر وطن کی ایک ایک چپے کی حفاظت کی مکمل صلاحیت اور قوت رکھتی ہے مودی سرکار نے اگر پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تو افواج پاکستان پوری قوم کی مدد اور حمایت سے اس کا منہ توڑ جواب دیں گی ہم دعا گو ہیں کہ ازمائش کی اس گھڑی میں اللہ تعالی پاکستان کو سرخرو کرے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات