Live Updates

ق*بھارت کی طرف سے کچھ ہوا تو اس کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا ،محسن نقوی

منگل 29 اپریل 2025 20:40

۹ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کچھ ہوا تو اس کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا ،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بھارت کو کشیدگی میں الیکشن میں کتنا کردار ہوسکتا ہے ،کشیدگی میں بھارت کے بہت سے اہداف ہیں ۔موجودہ پاک بھارت صورتحال پر خصوصی گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کچھ ہوا تو اس کا جواب بھرپور انداز سے دیا جائے گا بھارت میں کو کشیدگی میں الیکشن کا کتنا کردار ہو سکتا ہے کشیدگی میں بھارت کے بہت سارے اہداف ہیں۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان دہشتگردی میں بھارت کتنا کردار ادا کر رہا ہے طلال چودری جعفر ایکسپریس میں حملے سے متعلق جلد حقائق اور ثبوت قوم کے سامنے رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری آنے والے دنوں میں بریفنگ کا پلان کر رہے ہیں ایران نے سالسی کا کہا اگر کوئی بھی ملک سالسی کے حوالے سے کو مثبت پیشرفت کرتا ہے تو اس پر کوئی رد عمل ہوگا بالکل ایسی ثالثی کی پیشکش پر سوچیں گے محسن نقوی Uثالثی کا یہ سب معاملہ صورتحال پر منحصر کرتا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کی وومن ٹیم کرکٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی کسی بھی ایونٹ کے حوالے سے بھارت نہیں جائیں گے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات