Live Updates

ُ 2 مئی کو اکرم ہسپتال سے کوئٹہ پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی، مولانا محمد رمضان مینگل

منگل 29 اپریل 2025 21:20

mکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ 2 مئی کو انڈیا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ میں مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں بھارت نے اگر دراندازی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل فلسطینیوں کی بے دردی سے قتل عام کررہا ہے مسلم حکمرانوں کو جواب دینا چاہئے۔

جاری بیان میں کہا کہ 2 مئی کو اکرم ہسپتال سے کوئٹہ پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی اور مظاہرہ کیا جائے گا مسلمان بھر پور انداز میں شرکت کو یقینی بناکر کفری قوتوں سے نفرت اور ان کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ میں شرکت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم کفر مسلمانوں کو صفحہ سے مٹانے کے درپے ہیں لیکن شکست ان کا مقدر بنے گی۔

(جاری ہے)

یہود و ہنود کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ان سے نمٹنے کا واحد راستہ جہاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ہزاروں لوگ شہید اور لاکھوںکی تعداد میں زخمی ہیں اس کے باوجود یہودیوں کی بمباری رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے اس کے باوجود مسلم ممالک کے حکمران خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔ اگر کسی بھی مسلمانوں کو کوئی تکلیف پہنچے تو سب مسلمانوں کی تکلیف محسوس کی جاتی ہے لیکن مسلم حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات