Live Updates

وفاقی وزارت داخلہ ،تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب

ٹی ایل پی نے یکم مئی کو فلسطینیوں کی حمایت میں مجوزہ احتجاج ملتوی کردیا

منگل 29 اپریل 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وفاقی وزارت داخلہ اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، ٹی ایل پی نے یکم مئی کو فلسطینیوں کی حمایت میں مجوزہ احتجاج ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ فلسطین کے بارے میں حکومت پاکستان کے روایتی بیانئے کی پیروی کی جائے۔ تحریک لبیک پاکستان فلسطین کیلئے حکومتی کوششوں کی حمایت میں امدادی سرگرمیوں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لے گی ۔ حکومت پاکستان غزہ میں مظالم کے خاتمے کیلئے اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب ، مصر ، اردن ، قطر اور ترکی سے رجوع کرے گی ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات