Live Updates

پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ زندہ باد کی جانب سے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اورمن گھڑت الزامات عائد کرنے پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 30 اپریل 2025 19:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ زندہ باد کی جانب سے پہلگام واقعے کو جواز بناکر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے اورمن گھڑت الزامات عائد کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا ۔ اس موقع پر بھارتی جھنڈے اور وزیراعظم مودی کی تصاویر نذرآتش کرکے بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین لیاقت ابڑو، راجا منیر جتوئی، آصف علی عباسی، اظہر گاد اور دیگر نے کہا کہ ہم بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہمیں محبت دے گا تو ہم بھی محبت دیں گے ،نفرت کرینگے تو ہم بھی منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کو اس کی ہر جارحیت کا جواب دینگے اور ہم کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاکستان کی عوام افواج کے ساتھ ہے، ممکنہ جنگ کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات