
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز،وزیراعلیٰ نے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا
طلبہ کو پہلی مرتبہ 13ویں جنریشن کور آئی سیون کے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نوازکا ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز پنجاب کے بعد سب سے زیادہ لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا کے 3136 طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے،بلوچستان کے 938،آزاد جموں و کشمیر کے 517 اور گلگت بلتستان 410طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے
بدھ 30 اپریل 2025 20:05
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف صدارتی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا ۔ ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے طلبہ کے لئے 20ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لاہور ڈویژن کے 27 سرکاری کالجز، 6 میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے 3121 طلبہ کے لئے 12کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ 13سرکاری یونیورسٹیاں،6 میڈیکل کالجز اور27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں طلبہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ کوئین میری کالج کی طالبات کے دستے نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے گارڈ آف آنر پیش کرنے والی طالبات کو پیار کیا۔ تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سیلیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی۔ تقریب میں طلبہ نے ’’سوہنی دھرتی‘‘اور دیگر نغمے پیش کئے۔’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد‘‘وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود ملی نغمہ گایا اور حاضرین بھی شامل ہوگئے۔ سوہنی دھرتی کے ملی نغمے سے تقریب کا ماحول پر اثر ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جب پاکستان کے نوجوان کہہ رہے ہیں ’’قدم قدم آباد رہے‘‘ تو ان شاء اللہ یہ دھرتی تا ابد آباد رہے گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو پرطلبہ کا بے مثال جوشِ و خروش دیدنی تھا۔ یو ای ٹی لاہور کی طالبات ہانیہ اور رابعہ نے لپپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ اور ہونہار سکالر شپ چیک اور لیپ ٹاپ خود اپنے ہاتھ سے دیئے۔ یو ای ٹی کی طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو محترمہ کلثوم نواز کے پورٹریٹ پیش کئے ۔ تقریب ختم ہونے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف طلبہ میں گھل مل گئیں اورسلیفیاں بنوائیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ سے ملکر'' پاکستان زندہ باد ''کا فلک شگاف نعرہ لگایا۔
مزید قومی خبریں
-
پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا،پاکستان پہل نہیں کرے گا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار
-
وزیرداخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سے ملاقات، فیلڈ آپریشنز اور اصلاحات پر گفتگو
-
مزدوروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا عزم ایک روشن خوشحال اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یکم مئی محنت کشوں کے حقوق، عزت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے، سرفراز بگٹی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقر یب کاانعقاد، چوہدری شافع حسین کی خصوصی شرکت
-
جائیداد کا جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.