
ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدرمملکت
جمعرات 1 مئی 2025 13:33

(جاری ہے)
انہوں مزید کہا ہے کہ مزدور صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارے کارکن ہمارا فخر ہیں۔
ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔عالمی حالات کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں کارکنوں کے روشن مستقبل کیلیے انہیں ہنرمند بنانا ہوگا۔عالمی یوم مزدور اور مستقبل کی پیش بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے بتایا کہ ہمیں اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے اور مزدوروں کی ہنرمندی کیلیے ایک جامع نظام بنانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ایک منصفانہ لیبر ماحول اور مزدوروں کی فلاح و بہبود پر کام کرنا ہوگا۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں مزدور قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پروفائل سے مستفید ہو رہا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ مز دوروں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قانون سازی اور انتظامی اصلاحات کی ہیں، پہلی بار پاکستان میں مزدور قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پروفائل سے مستفید ہو رہا ہے، ملک میں روزگارکے حصول کے ماحول کو محفوظ اور صحت مند جگہوں میں تبدیل کرنے کو یقینی بنا رہا ہے۔ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی کہا کہ ہماری زندگی آسان بنا نے والے ہاتھوں کو سلام ہے، ہر مزدور قابلِ فخر ہے۔دوسری جانب چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ محنت کش کے حقوق کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں، محنت کش طبقے کا قومی ترقی میں اہم کردار ہے، این آئی آر سی کا بنیادی مقصد ملک میں صنعت کا پہیہ رواں رکھنا ہے، صنعت چلتی رہے گی تو مزدور کا چولہا جلتا رہے گا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف انڈیا پاکستان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے، ترجمان
-
یو این چیف کو شام میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور ہلاکتوں پر تشویش
-
مالیاتی بحران سے پناہ گزینوں کے لیے خطرات میں اضافہ، یو این ایچ سی آر
-
بدلتے ڈیجیٹل منظرنامے میں آزادی صحافت کی اہمیت میں اضافہ، وولکر ترک
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
آپ جتنے بھی ٹریکٹر دے دیں اگلے سال کسان گندم نہیں اگائے گا
-
امریکی نائب صدر کا بیان تشویش ناک ہے کہ بھارت جو چاہے ایکشن کر لے
-
نوازشریف نے عمران خان اور سب کیلئے کیلئے ہمیشہ معاملہ فہمی اورعزت واحترام کا رویہ اپنایا
-
پاکستان کی جنگی تیاری دفاع کیلئے ہے، دنیا کو یقین دہانی کرائی کہ ہم پہل نہیں کریں گے
-
میانمار: حکومت اور حزب اختلاف سے جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
دبئی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کا محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ ابوظہبی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.