
حکومت کی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پا لیا گیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
جمعہ 2 مئی 2025 14:50
(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے میٹنگ کے دوران حکومتی معاشی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا اور پائیدار اور جامع ترقی کے لیے برآمدات بڑھانے اور پیداواری صلاحیت میں اضافے پر زور دیا۔
انہوں نے ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں، نجکاری، مالیاتی نظم و نسق اور قرضوں کے انتظام کے شعبوں میں اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے بتایا کہ مہنگائی اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ اس سال قابو میں رہا ہے جس سے معیشت میں استحکام آیا ہے۔وزیر خزانہ نے پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکائونٹ میں سرپلس کو اہم کامیابیاں قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر جون کے آخر تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں ادارہ جاتی اور تجارتی سرمائے کی آمد، ترسیلات زر اور تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کا کردار نمایاں ہے۔انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کو پرائمری سرپلس حاصل کرنے کا باعث قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے نیشنل فسکل پیکٹ، نیشنل ٹیکس کونسل کے احیاء اور زرعی آمدنی پر ٹیکس جیسے اقدامات کو مرکز اور صوبوں میں مضبوط ہم آہنگی کا عکاس قرار دیا اور کہا کہ جون کے آخر تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے جو 13 فیصد کے ہدف کی طرف پیش رفت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے الگ کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس پالیسیاں معاشی سوچ اور فکر کی تابع ہو سکیں۔وزیر خزانہ نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر اہم بین الاقوامی شراکت داروں سے 70 سے زائد ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی شراکت داروں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا ہے اور ان پر عمل جاری رکھنے کی مکمل تائید اور حمایت بھی کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.