
میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام
جمعہ 2 مئی 2025 15:45

(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا تک حقائق کی فراہمی کی جد و جہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آج کے دن صحافت سے وابستہ بہادر کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اطلاعات کی آزادانہ ترسیل اور حقائق کی جانچ پرکھ کرکے عوام تک حقائق پہنچانے اور دنیا کو آگاہ رکھنے کے فرض کی ادائیگی میں کبھی کو تا ہی نہیں کرتے، ماضی کی روایات سے جدید شہری صحافت تک، میڈیا وقت اور معاشرے کے ساتھ آگے بڑھتا رہا ہے،کسی بھی دور میں اس کی اہمیت کم نہیں ہوئی بلکہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنا لوجی نے اس کے دائرے، افادیت اور اثر پذیری کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔آج بھی میڈیا اجتماعیت کا مظہر ہے جس کی اہمیت ہمیشہ کی طرح معاشرے میں کلیدی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جدید دنیا میں آزادی اظہار کے تحفظ کی ایک اہم ضرورت یہ بھی ہے کہ میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 7اکتوبر 2023 سے 3 مئی 2025 تک کا دور صحافیوں کے لئے اکیسویں صدی کا سب سے خونی دور ثابت ہوا ،انٹرنیشنل فیڈ ریشن آف جرنلسٹس کے مطابق غزہ ،فلسطین میں کام کرنے والے 166 صحافی اور میڈیا ورکرز اسرائیلی ظلم و بر بریت کا نشانہ بنے،غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق 202 صحافی اسرائیلی جارحیت میں قتل ہوئے۔’’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس ‘‘کے مطابق اس سے پہلے اتنی مہلک اور خونی جنگ نہیں دیکھی گئی جس میں اتنی بڑی تعداد میں صحافی اپنی جان سے گئے ہوں۔’’رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز ‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر فلسطینی و لبنانی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو نشانہ بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیر بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جہاں قابض 9 لاکھ بھارتی فوج بنیادی انسانی حقوق کو بندوق کے زور پر کچل رہی ہے وہاں صحافت اور صحافیوں پر کڑی پابندیاں عائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں قومی مفادات کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کی تحسین کرتا ہوں جس نے حالیہ بھارتی آبی جارحیت اور حقائق سے مبرا الزام تراشی کیلئے میڈیا کے استعمال کا حقائق اور سچ سے مقابلہ کیا اور بھارت کے خطے میں جنگ کی فضا پیدا کرنے کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا۔ مجھے امید ہے کہ ہمارا ذمہ دار میڈیا اسی طرز پر قومی و عوامی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے کاوشوں کی حمایت اور ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین رائے اور اظہار کی آزادیوں کا امین اور ضامن ہے، حکومت پاکستان عوامی نمائندہ جماعت کے طور پر ہمیشہ آئین میں دی گئی آزادیوں کی محافظ رہی ہے،صحافت کو آئین اور جمہوریت کی روح سمجھتے ہوئے ہم نے ہمیشہ شہریوں اور آزادی رائے کے لئے اہل صحافت کے ساتھ مل کر جد و جہد کی ہے اور آئندہ بھی ان مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کی زندگی اور صحت کے تحفظ، سازگار ماحول کی فراہمی، مالی مفادات اور تنخواہوں کی ادائیگی اور آجر واجیر کے حوالے سے میڈیا ورکرز کے جائز مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے،مختلف قانونی فورمز کے ذریعے ان حقوق کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ہم قوانین کی بہتری سے صحافت کی آزادی اور درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، فیک نیوز کے خاتمے کے لئے میڈیا کے ساتھ مل کر قوانین تیار کئے، آئندہ بھی اہل صحافت کی مشاورت، تعاون اور تائید سے اس ضمن میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے متعلقہ ذیلی اداروں کے ذریعے صحافیوں اور صحافت کی بہتری کے لئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ صحافت کے عالمی دن پر تمام میڈیا ورکرز سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت صحافیوں کی بہتری کے لئے پورے خلوص دل سے آپ کے ساتھ مل کر کام کرے گی، ایک ذمہ دار جمہوری معاشرے کے طور پر ہماری اجتماعی ذمہ داری اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صحافت حقائق، اخلاقیات اور آزادی پر مبنی عوامی بھلائی کی خدمت جاری رکھے۔مزید اہم خبریں
-
حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں قبلہ درست کرلیں ورنہ ایک ہفتے میں اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، مولانا فضل الرحمان
-
اسرائیل نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ کے بعض حصوں سے نکل جانے کا حکم دے دیا
-
پسماندہ معاشرے اور ان کے حنوط شدہ ہیروز
-
میونخ سے الپس تک کا ریل رابطہ منقطع، سیاح اور مقامی باشندے پریشان
-
اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کی کرپٹو پالیسی: سوال زیادہ، جواب کم
-
سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
-
ہزاروں انتہائی امیر جرمن باشندوں کی تعداداور دولت میں مزید اضافہ
-
بھارت: شری گُنڈیچا مندر کے قریب بھگدڑ، تین ہلاک، بارہ سے زائد زخمی
-
ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست جمع
-
روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، یوکرین
-
اسٹار لنک سیٹلائٹس سے ریڈیو سگنلز کا اخراج: ماہرین فلکیات کے لیے ایک بڑا چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.