کراچی میں منشیات فروشی کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل ، لسٹیں تیار

منشیات ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے پاکستان یاسندھ مستثنیٰ نہیں، یہاں پر بھی منشیات بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے، غلام نبی میمن

جمعہ 2 مئی 2025 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہرقائد میں منشیات فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کے احکامات جاری کردیے ، ہر علاقے میں منشیات فروشوں کی اے بی اور سی کیٹگری لسٹیں بھی تیارکرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملزم ارمغان قریشی اورساحرحسن کی گرفتاری کے بعد منظم منشیات فروشی کے انکشافات پر کراچی میں منشیات فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس کو گرینڈ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سیخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات سیمنشیات فروشوں کی اے ،بی ،سی گیٹگری فہرستیں تیار کرلی گئیں ہیں ، منشیات فروشوں کیخلاف بھرپورکریک ڈان کریں۔

(جاری ہے)

غلام نبی میمن نے کہا کہ منشیات ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے پاکستان یاسندھ مستثنیٰ نہیں، یہاں پر بھی منشیات بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے، کرائم بھی منشیات فروشی کے ساتھ گٹھ جوڑ میں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس کاروبار میں اتنا زیادہ منافع ہے کہ یہ رک نہیں پارہا، لوگ یہاں کی مارکیٹ استعمال کرتے ہیں کاروباربڑھتا جارہاہے، پوری کوشش ہے اگلے چنددنوں میں بھرپورکریک ڈان کریں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد چوری کرتے ہیں، شہرکی خوبصورتی خراب کرتے ہیں، منشیات کاکاروبار ایسا گھنانا کام ہیجسیروکنیمیں عوام نے ساتھ دیناہے، عوام ہمارا ساتھ اسی وقت دیگی جب ہم آن گرانڈ ایکشن لیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ساحرحسن کیس میں کوشش کی نیٹ ورک میں موجود لوگوں کو پکڑیں، کارروائیاں کیں جو ثبوت ملے ہیں یقین ہے ان کی سزا کاباعث بنیں گے۔غلام نبی میمن نے بتایا کہ پولیس جب کسی کوپکڑتی ہیتو عدالت میں پولیس کی گواہی نہیں چلتی، جب عوام اورپولیس مل کر کام کرینگیتو فرق پڑیگا، شناخت کرکیتھانوں کوبتایا یہ منشیات فروش آپ کیعلاقیمیں کام کررہیہیں، تھانہ ڈسٹرکٹ اورزون کی ذمہ داری ہیکہ وہ ایکشن لیں، جتنا وہ کام کریں گے اتنی ہے سوسائٹی میں بہتری آئے گی۔