Live Updates

امریکا کا پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار ،ذمہ دار انہ حل تلاش کرنے پر زور

جمعہ 2 مئی 2025 18:09

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار انہ حل تلاش کرنے پر زور دیاہے ۔جمعہ کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نےکہا کہ امریکی حکومت دونوں ممالک کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے ساتھ ڈیلی نیوز بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی خارجہ امور ایس جےشنکر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں طویل مدتی امن و سلامتی کے مفاد میں کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے دونوں ممالک پر کشیدگی کو کم کر کے مسئلہ کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے پر زور دیا، جو جنوبی ایشیا میں طویل مدتی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات