حساس موقع پر امریکی وزیر دفاع کا تل ابیب کا دورہ متوقع

اتوار 4 مئی 2025 18:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کی ممکنہ برطرفی کی خبروں کے پس منظر میں جن پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایران کے خلاف عسکری حکمت عملی پر ہم آہنگی کا الزام ہے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ ایک اہم موقع پر اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دو اسرائیلی حکام نے بتایاکہ پیٹ ہیگستھ 12 مئی کو تل ابیب پہنچیں گے، جس کا مقصد مشرق وسطی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورے سے قبل اہم دفاعی و سیاسی مشاورت ہے۔

یہ ان کا بہ طور وزیر دفاع اسرائیل کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس دورے میں وہ اپنے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاٹس اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ سعودی عرب میں صدر ٹرمپ کے ساتھ شامل ہوں گے۔