انتظار رانا کی جانب سے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں تقریب

پیپلز پارٹی کی قیادت کا مشن پر امن مستحکم خوشحال پاکستان،کے پی کے جس صورت سے دور چار اسکی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ،گورنر کے پی کے

اتوار 4 مئی 2025 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاول نگر کے جنرل سیکریٹری حاجی محمد انتظار رانا کی جانب سے گورنر خیبر پختونخواں فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو جنرل سیکریٹری وقار مہدی پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہین پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور احسن پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم پیپلز پارٹی کے رہنما رانا محمد احسان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما حاجی چن زیب خان سواتی،پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی آصف خان اور دیگر رہنمائوں میں اسرار مشوانی ،علی بھٹی کے علاوہ سیاسی وسماجی رہنمائوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دو صوبے دہشت گردی کی زد میں ہیں اگر میں اپنے صوبے کی بات کروں تو ہم نے پرامن صوبہ ان کے حوالے کیا تھا مگرآج جو صورت حال ہے اس صورت حال کی ذمہ دار کے پی کے میں موجود حکومت ہے جو علاقے ہم نے مکمل پر امن کردیئے تھے پی ٹی آئی کی غلط پالسیوں کا نتیجہ ہے کہ دہشت گردی کی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے ہم دہشت گردی کا قلہ قمہ کرچکے تھے پیپلز پارٹی کی قیادت کا صرف ایک مشن ہے پر امن مستحکم خوشحال پاکستان ،مگر صوبے میں بدامنی ودہشت گردی کی ذمہ دار وہاں کی صوبائی حکومت ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کی سینئررہنما فریال تالپور کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب سے نثار احمد کھوڑو وقار مہدی اور عبدالحکیم بلوچ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے میزبان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاول نگر کے جنرل سیکریٹری حاجی محمد انتظار رانا مہمان خصوصی سمیت تقرب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سندھی ثقافت کی علاقت اجرک وٹوپی کا تحفہ پیش کیا ۔