Live Updates

۱چیف آف قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑ کی قیادت میں بھارتی جارحیت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

اتوار 4 مئی 2025 21:15

Y کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء) چیف آف قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑ کی قیادت میں بھارتی جارحیت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوئی اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے بھارتی پرچم بھی نذر آتش کی۔ اس موقع پر عجب خان فاروق خان، ماسٹر حمید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا قبائل فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ملک کے لئے ہمارے آبائو اجداد نے قربا نیاں دی ہیں ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارت نے پہلگام واقعہ کا ڈرامہ رچاکر کشمیر حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے ناکامی مقدر بنے گا۔

سندھ طاس عالمی معاہدہ ہے خلاف ورزی کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ بھارت کو للکارنے پر سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو کئی ممالک اس کی زد میں آئیں گے اور جانی و مالی نقصان ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم نا قابل بیان ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید اور لاکھوں کی تعداد میں زخمی ہیںغزہ سمیت کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں لوگ کھلے آسمان تلے بھوک و افلاس اور بمباری کا شکار ہورہے ہیں مسلم ممالک تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیںفلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے اور اسرائیل کو لگام دینے سے کترا رہے ہیں مسلم ممالک کو چاہئے کہ اسرائیل کو سبق سکھانے کیلئے متحد ہوکر یہودیوں کی سازشوں اور کارروائیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے اقوام متحدہ انتہائی دردناک ظلم کے خلاف کوئی کردار ادا نہیں کررہے ہیں آئے روز معصوم بچے، عورتیں، مرد جام شہادت نوش کررہے ہیں۔ جوآگ لگی ہے اللہ تعالیٰ اسرائیل کو تباہ کرکے دنیا کے لئے نشانہ عبرت بنادے۔ مظاہرین نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات