Live Updates

۷ آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں اجلاس

اتوار 4 مئی 2025 21:15

nکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء) خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں اجلاس پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا بھی اجلاس میں شریک تھے ،کراچی: اجلاس میں سندھ حکومت کے وزرائ بی بی عذرا پیچوہو، ضیائ لنجار، حاجی علی حسن زرداری، شاہد عبدالسلام تھہیم ودیگر بھی موجود تھی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا اراکین نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو نو مئی کو نواب شاہ میں ہونے والے جلسے سے متعلق تجاویز دیں بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی جلسے کے انتظامات کے حوالے سے اراکین پارلیمان، مقامی بلدیاتی نمائندوں اور تنظیمی عہدیداران کو اہم ہدایات بھی جاری کیں ضلع شہید بینظیر آباد کے بھرپور اور کامیاب جلسے کیلئے شہر شہر عوام کو موبلائز کریں کیا جائے ضلع شہید بینظیرآباد میں ہونے والے جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم تاریخی خطاب ہوگا، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا اجلاس کے شرکائ سے مکالمہ بھی ہوا ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات