Live Updates

عمران خان گندہے ،گند کا صفایا ہونا چاہئے ، ایمل ولی خان

اس گند کے قریب جو بھی گیا وہ سب گندے ہوئے ہیں،جب تک جمہوریت تھی کیا عمران خان ایک سیٹ بھی جیت سکتے تھے یا نہیں ؟، سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 5 مئی 2025 16:45

عمران خان گندہے ،گند کا صفایا ہونا چاہئے ، ایمل ولی خان
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مئی 2025)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان گند ہے اور اس گندکا صفایا ہونا چاہئے،اس گند کے قریب جو بھی گیا وہ سب گندے ہوئے ہیں،جب تک جمہوریت تھی کیا عمران خان ایک سیٹ بھی جیت سکتے تھے یا نہیں ؟صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اے این پی نے کہا کہ ملک میں اگر فیئر الیکشن ہوں تو بانی پی ٹی آئی ہار جائیں گے۔

اس گندکے پیچھے بہت سارے لوگ چل رہے ہیں۔ہمارے خلاف تو پی ٹی آئی ،طالب اور دوسرے سب ایک ہی پیج پر تھے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے لباس میں جو جمہوریت کا جنازہ نکل رہے ہیں اصل تباہی ان لوگوں نے مچائی ہوئی ہے۔کیونکہ جب آپ کسی کو موقع نہیں دینگے تو کوئی ادارہ بھی دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کریگا۔

(جاری ہے)

لیکن یہاں پر بدقسمتی یہ ہے کہ ملک میں کوئی بھی سیاسی جماعت نیشنل لیول کی نہیں ہے ۔

ملک میں اقتدار میں آنے والی تینوں بڑی پارٹیاں ایک ہی دروازے سے آئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ جب تک سیاسی پارٹیوں میں جمہوریت نہیں آئیگی ۔جب تک سیاسی جماعتیں گراس روٹ سے نہیںبنائی جائیں گی ۔بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے جائیں گے تو یہ سب چیزیں تباہی کی طرف ہی جائیں گی۔جب تک تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ ہوجائیں اور وفاق سے اختیارات صوبوں اور وہاں سے ضلعوں کو تقسیم کئے جائیں تو تمام مسائل کا حل نکل آئیگا۔

حکومت کااصل کام بلدیاتی ادارے چلاتے ہیں۔جب تک ایم این اے اور ایم پی ایز کااصل کام قانون سازی کرنا ہونا چاہئے ۔ایک نالی بنانے کیلئے آپ نے کروڑوں کے فنڈز ٹھیکیداروں کو دئیے ہوئے ہیں اگر یہ سب چیزیں ختم ہو جائیں تو آدھی سے زیادہ سیاست صاف ہو جائیگی۔پروگرام کے دوران پیسوں کے بل بوتے پر سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ میرے داد ا ولی خان بابا نے آج سے چالیس سال پہلے کہا تھا کہ آنے والے وقتوں میں جن کے پاس پیسوں کی طاقت ہوگی وہ ایوانوں میں جائیں گے۔

ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو دوبارہ سے مل بیٹھنا ہوگا اور ان مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ہمیں ریفارمز لانی ہونگی۔وفاق کو چلانے کیلئے وزراءکی فوج کو کم کر کے حکومتی معاملات کو چلانے کیلئے 6وزراءرکھے جائیں ۔باقی تمام محکمے صوبوں کے حوالے کئے جائیں ۔سیاست کو گالی بنانے کا کارخانہ بند کیا جانا چاہئے ۔ہمارے پارلیمان سبزیاں منڈیاں بنی ہوئی ہیں۔

سیاست میں اصل خدمت اور عبادت کا نام ہے ۔ملک میں جو بھی ڈنڈے یا بوٹ کی طاقت سے آئیگا اس کو عوام کے حقوق کی کوئی پرواہ نہیں ہوگی ۔ہمیں اپنے الیکشن کے نظام کو صاف و شفاف بنانا ہوگا۔عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی آزادی ہونی چاہئے۔ایک اور سوال کے جواب میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ میں اس گاندھی والے انڈیا کو جانتا ہوںمیں آر ایس ایس والے انڈیا کو نہیں جانتا۔آج ہمیں امن کی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ لڑائی کا نقصان دونوں اطراف ہی ہوگا اس لئے امن کیلئے سب کو آواز بلند کرنا ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات