
چیئرمین کمیٹی محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس
پیر 5 مئی 2025 21:30
(جاری ہے)
اجلاس میں کے-الیکٹرک حکام نے بھی کراچی میں بجلی کی فراہمی، موسمیاتی حالات سے نمٹنے کے اقدامات اور مستقبل کے اہداف پر بریفنگ دی چیف ڈسٹریبیوشن آفیسر سعدیہ دادا نے بتایا کہ گرمیوں اور برسات کے موسم میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے جاتے ہیں، کے الیکٹرک کا ایمر جنسی ریسپانس سینٹر متحرک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے جہاں پانی کھڑا ہوتا ہے، حفاظتی اقدامات کے باعث وہاں فیڈرز بند کیے جاتے ہیں، لیکن پانی کے اترنے کے فوراً بعد بجلی بحال کر دی جاتی ہے۔سعدیہ دادا کا کہنا تھا کہ کراچی میں 2100 سے زائد فیڈرز میں سے 70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، جبکہ صنعتی علاقے 100 فیصد لوڈشیڈنگ فری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2030 تک کراچی کو 95 فیصد لوڈشیڈنگ فری بنانے کا منصوبہ زیرعمل ہے۔کے-الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کمپنی نے سات سالہ سرمایہ کاری پلان جمع کرایا ہے، جس کے تحت 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے کو گزشتہ سال 30 ارب روپے کا نقصان ہوا، مگر پچھلے 17 سالوں میں حاصل شدہ منافع سسٹم میں دوبارہ لگایا گیا، جس کی بدولت ترسیلی اور تقسیمِ نقصانات کو 40 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد تک لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کیمپس لگا کر نقصان والے علاقوں میں ریکوری بہتر بنائی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ کے الیکٹرک کو اب وفاقی حکومت کی طرف سے 1600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا سکے گی، جو پہلے 900 میگاواٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے سبسڈی یکساں ٹیرف نظام کے تحت دی جاتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.