Live Updates

ضلعی انتظامیہ حب کے زیر نگرانی کشمیریکجہتی ریلی منعقد

پیر 5 مئی 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ حب کے زیر نگرانی کشمیریکجہتی ریلی میئرمیونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اور چیئرمین ضلع کونسل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما جاویدجمالی کی زیرقیادت منعقد کی گئی ۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرحب سربلند خان حب سول سوساِئٹی نمائندگان پیپلزپارٹی کونسلران اقلیت برادری کے ہزاروں افراد شریک ہوئے ریلی کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر آفس کے احاطے سے کیا گیا۔

ریلی کے شرکاء نے آرسی ڈی شاہراہ کے مختلف مقامات پر نعرہ بازی کی کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے مودی مردہ بادکے نعروں سے صنعتی شہر حب گونج اٹھا ۔لسبیلہ پریس کلب پہنچ کر ریلی نے جلسے کی شکل اختیارکرلی۔

(جاری ہے)

ریلی شرکاء سے میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابوفیض محمد شیخ نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام اورہاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ،بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو طاقت کے زور پر کچلنا چاہتا ہے ،کشمیر یکجہتی ریلی مودی کیلئے واضح پیغام ہے کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کیساتھ ہیں بھارت پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لے کر مظلوم کشمیری عوام پر ظلم وجبر کر رہا ہے ،ہم سروں پر کفن بستہ ہوکر کشمیریوں کی حمایت کیلئے نکلے ہیں، بلوچستان کی عوام ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے بارڈرپر موجود افواج پاکستان کیاداروں اورجوانوں کے شانہ بشانہ ہیں بھارت نے جنگ مسلط کرنے کے کوشش کی تو پاکستان کی ہندوبرادری بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہونگے مولچند لاسی نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ہندوبرادری کو انڈیا کی نسبت زیادہ عزت ومقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگلاج میلے میں لاکھوں ہندویاتریوں کی شرکت سے ثابت ہوگیا پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک ہے چیئرمین حب سول سوسائٹی حضرت مولانا یعقوب ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے لہوکی قربانیاں دے کر تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں پچاس ہزار سے زائد لوگ جام شہادت نوش کرچکے ہیں بھارت سات لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر پر مسلط کرکے کشمیریوں کے حقوق غصب کررہا ہے، ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کوایسے جارحانہ اقدامات سے روکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کومظلوم کشمیری عوام کی مرضی و منشا کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، مقررین نے ڈیرہ بابوفیض شیخ اورمولانایعقوب ساسولی مول چند لاسی نے شانداراورکامیاب ریلی کے شرکاء خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر بغارت نے جنگ مسلط کی تو اس مرتبہ انڈین فوج کو نء دہلی میں گھس کرعبرتناک شکست سے دوچارکرینگے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات