Live Updates

بھارتی حملے ،ایکس پر سندور بن گیا تندور بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا

بدھ 7 مئی 2025 17:55

بھارتی حملے ،ایکس پر سندور بن گیا تندور بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارت کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی کو 7 مئی کی علل الصبح نشانہ بنانے اور حملے کیے جانے کو بھارتی حکومت کی جانب سے آپریشن سندور کہا جا رہا ہے تاہم مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سندور بن گیا تندور بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنی جارحیت اور پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی دہشت گردی کو آپریشن سندور کا نام دے کر ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم بھارتی حکومت کے عزائم خاک میں مل گئے۔

خلیجی اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق بھارت کے پاکستان پر حملوں کو آپریشن سندور کا نام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا۔خبر میں بھارتی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان پر حملوں سے قبل نریندر مودی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

(جاری ہے)

مذکورہ اجلاس میں پاکستان پر حملوں کو آپریشن سندور کا نام دینے کی تجویز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دی۔

علاوہ ازیں بھارتی حکومت اور فوج نے اپنی دہشت گردی کو دوسرا روپ دینے کے لیے پاکستان پر حملہ کرنے والے طیاروں میں خواتین ونگ کمانڈرز اور بھارتی فوج کی خواتین کرنلز کو بھی شامل کیا۔بھارت نے پاکستان پر حملوں کوآپریشن سندور کا نام دے کر گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملوں کا بدلہ قرار دیا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات