پوری قوم بیدار اور دفاع کیلئے تیار ،انڈیا نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنے تباہی کا آغاز کردیا ،سراج الحق

اس عزم اور اعلان کیساتھ کہ پاکستانی فوج اور قوم ایک پیج پر ہے ،جنگ کا آغاز انڈیا نے کیا اب اختتام پاکستان کے اختیار میں ہیں،سابق امیر جے آئی

بدھ 7 مئی 2025 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم بیدار اور دفاع کے لئے تیار ہے ،انڈیا نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنے تباہی کا آغاز کردیا ،اس عزم اور اعلان کے ساتھ کہ پاکستانی فوج اور قوم ایک پیج پر ہے ،جنگ کا آغاز انڈیا نے کیا اب اختتام پاکستان کے اختیار میں ہیں ، پاکستانی قوم اللہ پر اعتماد کے ساتھ ہر طرح کے اختلافات ختم کرکے ملک اور دھرتی کی حفاظت کے لئے ایک ہو جائیں۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ رات کے اندھیروں میں انڈین آرمی نے پاکستان کے چند مساجد پر حملے کئے ،انڈیا نے حملے میں چند مساجد اور سویلین کو شہید کئے ہیں ،پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،انڈیا نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنے تباہی کا آغاز کردیا ،اس عزم اور اعلان کے ساتھ کہ پاکستانی فوج اور قوم ایک پیج پر ہے،جنگ کا آغاز انڈیا نے کیا اب اختتام پاکستان کے اختیار میں ہیں ،قوم سے اپیل ہے کہ اللہ کی طرف رجوع کرے،پاکستانی قوم اللہ پر اعتماد کے ساتھ ہر طرح کے اختلافات ختم کرکے ملک اور دھرتی کی حفاظت کے لئے ایک ہو جائیں۔