
پاکستان میں تل کی کاشت کے فروغ، ویلیو ایڈیشن اور ایکسپورٹ کے مواقع بڑھانے کے حوالہ سے بین الاقوامی سمٹ کا انعقاد
بدھ 7 مئی 2025 20:50
(جاری ہے)
اس منصوبہ کے تحت پنجاب کے 17 اضلاع میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر،ساہیوال، اوکاڑہ،پاکپتن،بھکر،لودھراں،خانیوال،وہاڑی، ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ،کوٹ ادو اور قصور میں تل کی فصل کی کاشت کے فروغ کے لئے 592 ماڈل فارمز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے تمام مستفید ہونے والے قریباً 1 ہزار کسانوں کو 30 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا ئے گی تاکہ وہ ماڈل فارم قائم کر کے تل کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کرتے ہوئے دوسرے کسانوں کیلئے ایک رول ماڈل بنیں۔چیف سائنٹسٹ ایگریکلچرل ریسرچ پنجاب، ڈاکٹر ساجد الرحمٰن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ گزشتہ دس ماہ میں پاکستان نے 350 ملین روپیکا تل ایکسپورٹ کیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث فصلوں کے ہیر پھیر کے نظام میں تل کی فصل اب بڑی فصلوں میں شامل ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال صوبہ پنجاب میں تل کے زیر کاشت رقبہ میں خاطر خواہ اضافہ رپورٹ ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں زرعی تحیق کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے پنجاب حکومت فیاضانہ وسائل فراہم کر رہی ہے۔ اب یہ زرعی سائنسدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قوتت مدافعت کی حامل ایسی اقسام دریافت کریں جن سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہو بلکہ ان اقسام سے بھرپور پیداوار بھی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت تیلدار اجناس کی مشینی کاشت و برداشت کیلئے جدید مشینری بھی کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب، ڈاکٹر عامر رسول نے آج کے مشاورتی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں ایک پلان مرتب کرکے حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ان کی دیلیز پر فنی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے اگلے مالی سال کے دوران 2 ہزار زرعی گریجویٹس کو انٹرن شپ پر بھرتی کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے تل کی فصل کا نقصان رساں کیڑوں سے تحفظ، پوسٹ ہارویسٹ لاسز میں کمی کے علاوہ تل کی ویلیو ایڈیشن پر بھی خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ تیلدار اجناس کی برآمدات پر ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے وفاقی حکومت کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ فوکل پرسن انٹرنیشنل سمٹ حافظ سعد بن مصطفیٰ نے بتایا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ تیلدار اجناس میں تل کی فصل پر تحقیق کا عمل زور شور سے جاری ہے اور ادارہ کے زرعی سائنسدانوں نے تل کی اعلیٰ پیداواری صلاحیت کی حامل متعدد اقسام متعارف کروائی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹی ڈیپ پاکستان، ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اورچیمبر آف کامرس کے باہمی اشتراک سے تل کی پیداوار کی کوالٹی کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پاکستان کے بڑے شہروں میں ایکسپوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد، چوہدری خالد محمود نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت تیلدار اجناس کے ماڈل فارمز پر جدید نظام آبپاشی کی تنصیب بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کی فنی رہنمائی اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کیلئے ورکشاپس اور میگا فارمر گیدرنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تل کی فصل کم پانی میں کاشت ہوتی ہے اور یہ کاشتکاروں کیلئے ایک منافع بخش فصل ہے اور اس کی برآمدات میں اضافہ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس ایک روزہ انٹرنیشنل سمٹ میں چائینیز، ایران، ازبکستان اور قازقستان کے وفود، ایکسپورٹ پروموشن بیورو، ٹی ڈیپ پاکستان کے نمائندوں سمیت سندھ اور بلوچستان کے محکمہ زراعت کے ڈی جیز، زرعی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، فیلڈ افسران، ایکسپورٹرز، پرائیویٹ سیڈ، پیسٹی سائیڈز و فرٹیلائزرز کمپنیوں اور پراسیسنگ ہونٹ کے مالکان، ترقی پسند کاشتکاروں و دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور چیمبر آف پاکستان کے نمائندوں نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ تل کی پیداوار کا 70 فیصد چائنہ کو ایکسپورٹ ہورہا ہے۔ گزشتہ سال تل جاپان، وسط ایشیا کے ممالک کے علاوہ ایران، ترکی، سعودی عرب، مصر، اردن کوریا اور ویتنام میں بھی ایکسپورٹ کیا گیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اعزازی شیلڈز و سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.