Live Updates

/وطن عزیز کے جانثاروں نے دشمن کو جرات مندانہ اور بروقت کارروائی سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے، حافظ محمد ادریس مغل

بدھ 7 مئی 2025 21:15

aکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے حافظ محمد ادریس مغل نے بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔وطن عزیز کے جانثاروں نے دشمن کو جرات مندانہ اور بروقت کارروائی سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستانی قوم جاگ رہی ہے، افواج پاکستان ہمیشہ چوکنا اور تیار ہیں اور وطن عزیز کے نوجوانوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، ملک سے دشمنی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور عوام افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے مزید پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ محمد ادریس مغل صاحب نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدل ہندو اپنے بزدلانہ کارروائیوں سے اللہ کے شیروں سے کبھی جیت نہیں سکتا، اب وقت آگیا ہے کہ تمام امت مسلمہ کو ایک پلٹ فارم پر آنا ہوگا وہ ہے،لا الہ الااللہ کا پلیٹ فارمجوکہ ہمیشہ کامیابی اللّٰہ اور اس کے رسول کو ماننے والوں کی ہوئی ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے مسلمان بھائیوں کے دکھ و درد سے اچھی طرح واقف ہیں اور اس کو بہترین طریقے سے حل کرنے کا نظریہ رکھتا ہے، یاد رہے کہ بھارت کے سر پر امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے، جو کہ کفار ازل سے مسلمانوں کی دشمن ہے انشائللہ اللہ کی مدد و نصرت کے ساتھ اسرائیل اور امریکہ کی یہ خواہش ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نیست و نابود کر دیں گے، ہم اپنے پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور قوم ملک کے ساتھ متحد ہے اور پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ہیں شانہ بہ شانہ کھڑا ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع کوئٹہ کے امیر محترم جناب حافظ محمد ادریس مغل صاحب نے جارحیت اور بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا بزدلانہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں اور مساجد و مدارس کو نشانہ بنایا ہے جو کہ بزدلانہ کاروائی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور حملے میں صرف دہشت گردی نہیں بلکہ عالمی امن کے لئے شدید خطرہ ہے، جب کے پاک فضائیہ و پاک فوج کی جانب سے دشمن کو جرات مندانہ اور بروقت کارروائی سے منہ توڑ جواب دیا گیا جو قابل تحسین ہے اور بھارتی قیادت خصوصاًدہشتگرد نریندر مودی کے لئے شرمناک شکست میں بدل چکا ہے، الحمد اللہ پاکستانی قوم جاگ رہی ہے، ہم اپنے پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عوام حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارتی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،ان شائاللہ کل 8 مئی بروز جمعرات 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے ہال میں بھرپور پریس کانفرنس کرینگے اور انڈیا کے اس بزدلانہ ظلم و ستم کو دنیا کے سامنے پیش کرینگے
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات