مودی کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے،وہ جنگ کو ہوا دینا چاہتا ہے، شازیہ مری

جمعرات 8 مئی 2025 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سینئر پارلیمنٹیرین شازیہ مری نے کہا ہے کہ مودی کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ وہ جنگ کو ہوا دینا چاہتا ہے،پہلگام واقعہ پر وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہمارا کوئی کردار نہیں۔ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازہ لگایا ہے،گزشتہ ماہ پاکستان میں ایک ڈپلومیٹک ایونٹ ہوا جس میں لاکھوں سکھ یاتری پاکستان آئے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے منشور میں کشمیر پر قبضہ اور وہاں کی اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کرنا ہے،مودی کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ وہ جنگ کو ہوا دینا چاہتا ہے،پہلگام واقعہ پر وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہمارا کوئی کردار نہیں۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم نے پیش کش کی اقوام متحدہ سے اس واقعے کی تحقیقات کروالیں لیکن بھارتی حکومت اس سے بھی بھاگ رہی ہے،کیونکہ مودی حکومت کو پتہ ہے اس واقعے میں کون ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 25کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارت کو بڑا ناز تھا اپنے رافیل پر مگر اس کا غرور بھی ہماری ائیر فورس نے خاک میں ملا دیا۔